"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم" میں اللہ تعالی نے
بہت برکت عطا کی ہے۔ یہ دلوں کا نور اور بدن کی شفا ہے۔ اس سے اللہ کی غیبی
مدد حاصل ہوتی ہے۔ یہ آیت دو دھاری تلوار ہے اور اس میں اتنی طاقت ہے
کہ کوئی عام مسلمان اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتا۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے
فرمایا :
پورے
قرآن میں جو کچھ ہے ہے وہ سورۃ فاتحہ میں ہے۔ سورۃ فاتحہ میں
جو ہے وہ " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
" میں ہے اور " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم" میں جو
ہے وہ
" بسم اللہ "
کے " ب " میں ہے ۔
" ب " میں جو ہے وہ " ب " کے نقطہ میں سمایا ہے۔
حضرت علی
کرم اللہ وجہہ نے ایک اور موقع پر فرمایا تھا کہ :
" میں گھوڑے کی رکاب پر
پاؤں رکھنے اور گھوڑے کی پشت پر سوار ہونے کے درمیانی عرصہ میں پورا قرآن پاک تلاوت کر لیتا ہوں "
اسکا مطلب
یہ ہی ہے کہ وہ اس وقت "بسم
اللہ الرحمٰن الرحیم" پڑھا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :
"مجھ پر ایک ایسی آیت
اتری ہے جو حضرت سلیمانؑ کے علاوہ کسی اور
نبی پر نہیں اتری ، وہ آیت "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم" ہے۔"
حضرت
جابررضی تعالی ٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب یہ
آیت اتری تو :
٭ بادل مشرق کی طرف چھٹ گئے۔
٭ ہوائیں
ساکن ہوگئیں۔
٭ سمندر
ٹہر گیا۔
٭ جانوروں
نے کان لگالیے۔
٭ شیاطین
پر آسمان سے شعلے گرے۔
٭
پروردگار عالم نے اپنی عزت و جلال کی قسم کھا کر فرمایا کہ جس چیز پر میرا نام لیا جائے گا اس میں ضرور
برکت ہوگی۔
ایک حدیث
میں ہے کہ جس کام کو "بسم اللہ
الرحمٰن الرحیم" سے شروع نہ کیا جائے
وہ بےبرکت ہوتا ہے ۔( ابنِ کثیر 1/38 )
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم"پڑھنے سے شیطان مکھی کی طرح ذلیل و پست ہوجاتا ہے۔
اس لحاظ سے ہر کام اللہ کے نام سے شروع کرنے کی حکمت یہ ہے کہ ہر وہ کام جو "بسم اللہ الرحمٰن
الرحیم" سے شروع ہو گا اس میں برکت ہو گی اور وہ کام شیطان کی گمراہی سے پاک رہے گا اور شیطان ذلیل و رسوا ہوگا
۔
لہذا آج بسم اللہ ہی کی برکت کی وجہ سے میں نے ایک پروجیکٹ شروع کیا۔۔۔ پروجیکٹ بسم اللہ
پروجیکٹ بسم اللہ:
جی ہاں میں نے ایک پینٹنگ اسٹارٹ کی ہے۔ یہ ابھی اسکا ڈرافٹ ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کل سے میں اس کا پینٹ اسٹارٹ کروں گی۔ اس سے پہلے بھی میں نے کیلیگرافی کے کچھ پروجیکٹس کیے ہیں کسی دن وہ بھی شئیر کروں گی انشاء اللہ تعالیٰ۔

0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔