Tuesday, November 1, 2016

اصل سے دوری گوارا نہیں!

ہر کسے کُو دور مانْداز اصلِ خویش
باز جوید روزگارِ وصلِ خویش

جو کوئی اپنی اصل سے دور ہو جاتا ہے
وہ اپنے وصل کا زمانہ پھر تلاش کرتا ہے.

~مثنوی مولانا روم~

لفظی معنی :

یہاں مولانا بانسری کا ذکر کرتے ہیں کہ جب بانسری اپنی اصل یعنی بانس سے الگ ہوگئی پھر بھی وہ اپنی بنسلی میں لوٹنے کی مشتاق ہے.

ظاہری معنی:

جب کوئی عاشق اپنے معشوق سے الگ ہوجاتا ہے تو وہ اس کی طرف جانے کا مشتاق رہتا ہے. اسی کہ یاد میں تڑپتا ہے.

باطنی معنی:

جب انسان اپنے رب کو بھول جاتا ہے اپنی اصل سے دور ہوجاتا ہے الگ ہوجاتا ہے. وہ یوں ہی بے چین رہتا ہے. وہ منزل تک پہنچنا چاہتا ہے. اپنی روح کو پانا  چاہتا ہے. جو اس سے رب سے دوری کی وجہ سے کھو گئی ہے.  کیونکہ جب رب نہیں ( جو کہ اصل ہے.) تو روح نہیں اور اگر روح نہیں تو دل دکھ، درد اور نالاؤں کا مسکن ہے. ایسا دل ویران ہوتا ہے.

~مدیحہ فاطمہ~

مکمل تحریر >>

Sunday, October 30, 2016

Book Review: It Ends It With Us By Colleen Hoover by Madiha Fatima




I just finished reading IT ENDS WITH US by ColleenHoover. But to be very honest it will going to be with me forever. I knew that domestic violence and martial rape is not something which don’t happen in West for the women there are more strong, powerful and independent. But I didn’t knew that some of them like here in South Asia are so much bound and helpless to leave their abusive home environment. Whatever the reasons’ differences among both of these women whether its love, children or dependence on their husbands, they are just shit bound to leave.

Here in South Asia, mostly women are unaware of the term marital rape. They even don’t know that they are being raped by their husband as it is considered a sin to refuse to them (just because of lack of true knowledge). Here women are even not allowed to leave their husbands until their death. Because they don’t want to disregard and put shame to their parents’ family. They are so much dependable on their husbands that the thought to leave never occur to them and if it occur by chance or by any miracle, their children became chain in feet. I sometime wonder, why this doesn’t happen with the men when they decide to divorce their wives or just to leave them to rotten in the world of hopelessness and hate.

Anyways, I become so angry at Lilly not to leave Ryle, when he tortured her the second time. And whenever he said sorry to her after every persecution I so wanted to transformed in to the book in the same scene and beg her to leave. Until the last scene, I understood her point. I understood, when we are relying on just LOVE in a relationship, we give them chances upon chances. We keep on trusting them and giving ourselves and others the false justifications just to keep swimming. But we can’t swim in a trap. So we need to break it so that we can reach the shore. And it really needs a courage and valor as strong as steel to break that trap of love. As no trap is as beguiled as a trap of love. It engulfed the person who can’t break it on time like it engulfed Lilly’s mother. So really hats off to Lilly for not letting it engulfed her.

I must admit that Colleen has an ability to make her readers fall in love with her characters. Yes, I am in love with Atlas. Colleen you should right a new story which just roam around Lilly and Atticus. Atlas is a complete opposite to Ryle. I am not considering Ryle as a Villain. I know he has his own conflicts. And in the last scene he was the one I am crying for (I told you, Colleen has the ability to make her readers fall in love with her characters). But for Atlas I always cried whenever he came into a scene. Especially in a second last scene:

“He pulls back to look down at me and when he sees my tears, he brings his hands up to my cheeks. “In the future... if by some miracle you ever find yourself in the position to fall in love again... fall in love with me.”

That’s my most favorite quote in the book. Okay, no I have many:

“There is no such thing as bad people. We’re all just people who sometimes do bad things.”

“All humans make mistakes. What determines a person's character aren't the mistakes we make. It’s how we take those mistakes and turn them into lessons rather than excuses.”

“Just because someone hurts you doesn't mean you can simply stop loving them. It's not a person's actions that hurt the most. It's the love. If there was no love attached to the action, the pain would be a little easier to bear.”

“Naked truths aren’t always pretty.”

“I feel like everyone fakes who they really are, when deep down we're all equal amounts of screwed up. Some of us are just better at hiding it than others.”

“Just because we didn’t end up on the same wave, doesn’t mean we aren’t still a part of the same ocean.”

“In the future. . . if by some miracle you ever find yourself in the position to fall in love again. . . fall in love with me.”

“Sometimes even grown women need their mother’s comfort so we can just take a break from having to be strong all the time.”

“We all have a limit. What we’re willing to put up with before we break. When I married your father, I knew exactly what my limit was. But slowly. . . with every incident. . . my limit was pushed a little more. And a little more. The first time your father hit me, he was immediately sorry. He swore it would never happen again. The second time he hit me, he was even more sorry. The third time it happened, it was more than a hit. It was a beating. And every single time, I took him back. But the fourth time, it was only a slap. And when that happened, I felt relieved. I remember thinking, ‘At least he didn’t beat me this time. This wasn’t so bad.”


Last words:
A must Read book, I bet it will change you as it is the most powerful book of the year.

Madiha Fatima


مکمل تحریر >>

Saturday, October 29, 2016

مرضِ عشق سے نجات کیسے حاصل کریں؟

محبت کی کئی اقسام ہیں۔ اس میں سب سے اہم قسم مرداور عورت کی   محبت ہے۔ اللہ تعالی نے یہ محبت اس لیے رکھی تاکہ انسان کی نسل چلتی رہے اور ساتھ ہی اس کی آزمائش بھی ہوتی رہے۔ محبت بالکل بھوک کی مانند ہے ۔ جس طرح بھوک ہمیں  اپنے جسم میں انرجی کی کمی کا علم دیتی ہے، اسی طرح محبت کے حصول کی خواہش بھی ہمیں اپنی شخصیت کے ادھورے پن کا احساس دلاتی ہے۔   لیکن بھوک کو مٹانے کا یہ طریقہ نہیں کہ  ہم کھانے پینے کی ہر گندی، غلیط  اور مضر صحت شے کو معدے  میں منتقل کرنا شروع کردیں۔ اسی  طرح محبت کے حصول کا مطلب بھی یہ نہیں کہ ہم جنسی تعلق   کے لیے خود کو مادر پدر آزاد کرلیں۔
محبت اور عشق کا جائز حدود میں رہنا  محبت کرنے والوں اور ان سے متعلق لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس معاملے میں افراط  کا سب سے زیادہ نقصان محبت کرنے والوں ہی کو اٹھانا پڑتا ہے۔  افراط سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص کسی کی محبت میں گرفتار ہوجائے اور وہ اس کو پانے کی دن و رات، صبح شام خواہش  کرتا رہے، وہ ہر وقت اس کی یاد میں گم رہے، ہمہ وقت اسی کی سوچوں میں غلطاں ہو، شب وروز اس سے بات کرنے کا جی چاہے۔ محبت میں یہ افراط محبت نہیں بلکہ ایک مرض ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ ایک شخص کو ہر وقت بھوک لگتی رہے، وہ کتنا ہی کھانا کیوں نہ کھالے  اسکی بھوک کم ہونے  کی بجائے بڑھتی ہی رہے۔ایسی صورت میں بھوک مٹانے کا علاج کھانا کھانا نہیں بلکہ بھوک  لگنے کے عمل کو ختم کرنا ہے۔ بالکل ایسے  ہی محبت   بھی اگر ایک حد سے زیادہ بڑھ جائے تو اس کا علاج محبوب سے ملاقات نہیں بلکہ اس جذبے کو لگام دینا ہے۔
محبت میں بے جا اضافہ ایک مرض ہے جسے مرضِ عشق یعنی LOVESICKNESS   کا نام دیا جاتا ہے۔یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں انسان بہت دل شکستہ و دل گیر محسوس کرتا ہے۔اس کا دل بیٹھا بیٹھا جاتا ہے، کسی کام میں دل نہیں لگتا، بھوک پیاس ختم ہوجاتی ہے، نیند اڑ جاتی ہے، کسی سے ملنے کا جی نہیں چاہتا اور انسان کسی کام کا نہیں رہتا ۔ یہ کیفیت اس وقت شدید تر ہوجاتی ہے جب محبوب نے دھوکا دے دیا ہو یا محبوب نے التفات ہی نہ کیا ہو۔ 
یہ مرض دیگر امراض کے برعکس اس لیے زیادہ خطرناک ہوتا ہے کہ بعض اوقات تو مریض کو علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہے۔  اور اگر اسے علم ہو تو مریض اپنی حالت کو چھپانا چاہتا ہے، وہ اس مرض کو مرض ہی نہیں سمجھتا، وہ اپنے محبوب کی یاد ، اس درد اور کسک کو ختم ہی کرنا نہیں چاہتا۔ وہ اس تکلیف کو بھی فلمی پس منظر میں انجوائے کرنے کی کوشش کرتا اور اسے نام نہاد وفاداری کا تقاضا سمجھتا ہے۔
ظاہر ہے یہ کیفیت ایک حد سے زیادہ بڑھ جائے تو انسان کی نفسیاتی اور جسمانی حالت  برباد ہونے لگتی ہے۔کتنا ہی  شدید عشق کیوں نہ ہو،  ایک وقت آتا ہے کہ مریض اس کیفیت سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اور اگر نہ چاہے تو اسے کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔ زیر نظر یہ آرٹیکل ان لوگوں کے لیے لکھا گیا ہے  جو اس مرض محبت میں گرفتار ہیں  اور ان کی محبت یا تو ناکام ہوچکی یا اس کا ناکام ہونا مقدر بن چکا۔ ایسے لوگ  اگر اس غم اور مرض  چھٹکارا حاصل کرناچاہتے ہیں  تو یہ  اس مقصد کے حصول کے لیے مضمون ایک واضح پلان پیش کرتا ہے۔
                         
پہلا مرحلہ :  پہچانیے  اور جانیے!
کیا   آپ واقعی  مرض عشق میں مبتلا ہیں؟
اگر آپ کسی  لڑکے یا لڑکی  کی جدائی میں مبتلا ہیں  اور آپ میں  مندرجہ ذیل آثار پائے جاتے ہیں تو آپ کی محبت ایک مرض کا روپ دھار چکی ہے۔
·       محبوب کی یاد کا بار بار آنا
·       اس کے نہ ملنے یا بے وفائی کا خو ف محسوس ہونا
·       راتوں کو نیند نہ آنا
·       بہت زیادہ رونا،  ہر وقت رونا،  یا  دن کے بیشتر حصے رونا یا رونے کی خواہش کا ہونا۔
·       جسمانی طور پر بیمار محسوس کرنا۔مثلاً  سینے میں  خالی پن ،  پیٹ درد یا کسی اور جگہ   میں درد ،  سانس  لینے میں دشواری،  سر درد، ڈائیریا اور اسے متعلقہ دوسری  بیماریاں۔
·       بھوک کا بالکل ختم ہوجانا یا بڑھ جانا
·       کسی کام میں جی نہ لگنا
·       ہر وقت  سستی اور بھاری پن محسوس کرنا
·       ہر وقت تنہا رہنے کی خواہش۔
·       ہر وقت  متردد و متفکر رہنا۔
دوسرا مرحلہ : ادراک
اس بات کا ادار ک کیجیے کہ ان تمام احساسات کا تعلق آپ کے دکھ اور نقصان سے ہے۔
مرض عشق میں مبتلا انسان  کو لگتا ہے کہ اس کی زندگی کا ایک اہم حصہ اس سے چھن گیا ہے  یا  کھو گیا ہے۔ جس کے باعث  وہ اپنے  اندر ایک گہرا گھاؤ اور خالی پن محسوس کرتا ہیں۔ آپ دکھ و رنج کی ان  تمام کیفیات سے گزر یں  گے بلکہ گزر رہے ہوں گے ، اگر آپ  کا  محبوب آپ سے دور چلا گیا  ہے، یا آپ کا رشتہ یا تعلق ختم ہوا ہے۔  یہ کیفیات تب زیا دہ  بڑھ جاتی ہے جب انسان تنہا ہوتا ہے۔ اس کو یہ خوف دامن گیر ہوجاتا ہے کہ وہ اکیلا رہ گیا ہے اور اس کا اب اس دنیا میں کوئی بھی نہیں ہے۔
دکھ و  رنج کے تین مراحل ہوتے ہیں:
1.     شاک کا مرحلہ   :اس  میں انسان  صورتحال اور نارمل روٹین کے بدلنے سے شاک میں چلا جاتا ہے۔یعنی اسے شاک لگتا ہے کہ اس کا محبوب جدا ہوچکا یا ہونے والا ہے۔
2.     تردید کا مرحلہ:  اس بات کا انکار کے کچھ ہوا ہی نہیں یا جو  ہو رہا  ہے ،وہ نہیں ہونا چاہیے۔ جس کی وجہ سے  انسان شدید ذہنی دباؤ، اسٹریس، غصہ،  تکلیف اور دکھ کے بہت سے مراحل سے گزرتا ہے۔
3.     قبولیت کا مرحلہ :  پھر ان تمام مراحل سے گزر کر انسان قبولیت کی راہ پر آجاتا ہے۔ اسے معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ چیز ایسے ہی ممکن تھی۔ وہ اس دکھ کو قبول کرلیتا ہے اور  اس کمی کے ساتھ جینا آسان ہوجاتا ہے۔ 
ان سب سے الگ ایک کیفیت وہ ہوتی ہے جب آپ کا  محبوب   کسی کام یا پڑھائی کے سلسلے میں آپ سے دور ہوتا ہے۔ اس صورتحال میں بھی آپ  کا دکھ و غصہ اور پریشانی  ا یک دل شکستہ  شخص کے برابر ہی  ہوتی ہے کیونکہ آپ بھی تنہا محسوس کرتے ہیں، آپ اپنے محبوب سے تب رابطہ قائم نہیں کر پاتے جب آپ کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ  دکھ کی کیفیت  تب اور  زیادہ تکلیف دہ ہوجاتی ہے جب آپ اپنے ارد گرد خوش باش  جوڑوں کو ہنستا بستا دیکھتے ہیں۔ 
یہ تمام علامات ڈپریشن کی عکاسی کرتے ہیں۔  اگر چہ  ڈپریشن   شدید جذباتی و نفسیاتی  کیفیات کو بیان کرتا ہے مثلاً نامیدی ، کسی بھی چیز کے لیے جوش و جذبہ کا  فقدان،   اپنے آپ کو  یا اپنی زندگی کو   بے وقعت سمجھنا اور اس سب کی شدید شکل، خود کشی   کی خواہش رکھنا ہے۔  اگر آپ مندرجہ بالا ڈپریشن کی کسی بھی قسم کی جذباتی یا نفسیاتی علامات میں مبتلا ہیں تو  فوراً سے پہلے تشخیص  کے لیے اپنے  ڈاکٹر   سے ملیے   یا اچھی و سچی  بیرونی مدد  تلاش کیجیے۔

جب آپ   نے اپنے مرض عشق کے آثار دیکھ لیے اور اس بات کا ادراک کرلیا کہ ان تمام جذبات  و کیفیات کا تعلق آپ کے   دکھ و نقصان سے ہے تو اس کے بعد ٹھیک ہونے کا عمل (Healing)  شروع  ہوجاتا ہے۔ 
تیسرا مرحلہ :  شفاء
عمل  کیجیے۱: قوت بخش اور غذائیت سے بھرپور  غذا  کھایے۔
اگرچہ آپ کو فاسٹ فوڈ اور اسنیکس کھانا پسند ہے  لیکن یہ غذائیت سے بھرپور غذا ئیں نہیں ہیں۔ یقین مانیے، اس وقت آپ کے جسم کو  ایک مکمل اور  اچھی    غذا چاہیے  جو آپ کو واضح طور پر اور  کھلے ذہن کے ساتھ سوچنے  اور جسمانی و ذہنی طور  پر مضبوط  رہنے میں مدد فراہم کرے۔  اگر آپ کی  جسمانی  حالت  ٹھیک نہیں ہے تو ہوسکتا ہے کہ  آپ کا یہ مرضِ عشق (LOVESICKNESS)  آپ کو  جسمانی طور پر بھی بیمار کردے۔ کیونکہ  آپ کی قوت مدافعت   کو مکمل قوت نہیں مل رہی جو کہ بہترین و مکمل غذا کی صورت ہی ممکن ہے۔
صحت مند غذا کھایے بلکہ آپ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ  کسی اچھی کھانے کی تراکیب والی کتاب میں سے   نت نئے پکوان پکایے ۔ آپ نے بہت سی تراکیب محفوظ بھی کر رکھیں  ہوں گی جو آپ نے ابھی تک نہیں بنائیں، انہیں بنانے کا یہ بہت اچھا موقع ہے۔  اس طرح آپ بہت سے نئے ذائقوں سے متعارف ہوسکتے ہیں  اور اپنے خیالات کو بہت ہی مزیدار طریقے سے کہیں اور موڑ سکتے ہیں۔  اس کے علاوہ:
·       بہت سا پانی پیجیے،   اگر آپ کو بہت سا سوچنا ہے  تو اس  کے لیے آپ کا  مکمل طور پر hydrated رہنا ضروری ہے۔
·       کسی بھی نشہ آور دوا سے پرہیز کیجیے۔  یہ وقتی طور پر تو سکون دیتی ہیں لیکن ان کے بعد کے اثرات
 (AFTER-EFFECTS)  بہت ہی  دردناک اور خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ یہ سوچنا کہ ان کو کھانے یا پینے  سے آپ اپنی سوچوں پر قابو پاسکتے ہیں یا دکھ کو ٹال سکتے ہیں تو یقین جانیے  آپ بہت بڑی غلط فہمی میں ہیں۔ یہ دکھ اور مرض کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔
·       ذرا سی ڈارک چاکلیٹ اور اسی طرح کی دیگر ٹریٹس کھا لینے میں قطعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ بلکہ ایسا اکثر کرتے رہیے اور اپنے آپ کو مختلف  میٹھوں کا ذائقہ چھکایے؛   لیکن مقدار کم رکھیے۔

عمل کیجیے۲: جسمانی طور پر اپنا  خیال رکھیے!
یہ تنہائی میں   گھٹنوں میں سر دے کر بیٹھے رہنے،  اپنی قسمت  کا رونا رونے اور افسوس کرنے  کا وقت نہیں ہے۔ باہر نکلیے!   اگر آپ پہلے سے ہی کسی جم  یا کسی  اسپورٹ ایکٹویٹی  کا حصہ ہیں  یا آپ  نارمل جسمانی ورزش کرتے ہیں  تو  آپ اسے  جاری رکھیے۔ اگر آپ ایسا کرنا نہیں چاہتے   اور  آپ  اور زیادہ ایکٹوہونا چاہتے ہیں   یا  روٹین میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں  تو اس کی متبادل  کوئی نئی جسمانی  ایکٹویٹی تلاش کیجیے۔ مثلاً یوگا(YOGA)، پلاٹیز(PILATES)،   سائیکلنگ(CYCLING)، جم میں مختلف اقسام  کی   ورزشیں،  ماشل آرٹس  وغیرہ۔ وہ کیجیے جو نیا ہو،  کیونکہ اس طرح آپ  اپنے کو  جسمانی  اور  دماغی طور پر  CHALLENGING  موڈ  میں ڈال دیں گے جس کی وجہ سے آپ اپنی  پوری توجہ اس کو صحیح طرح سے انجام دینے میں لگا دیں گے۔
اگر آپ اس میں سے کچھ بھی کرنا نہیں  چاہتے یا نہیں کرسکتے تو کم از کم  روزانہ  بیس سے تیس منٹ کی واک لازمی کیجیے۔ کسی کو ساتھ  ملا لیجیے،  اگر آپ اکیلا محسوس کرتے ہیں۔  یا کسی دوست یا ہمسائے کو فون ملایے اور ان کے ساتھ مل کر   واک کا  شیڈیول  (SCHEDULE)  سیٹ کیجیے۔

عمل کیجیے۳: مکمل اور بھرپور نیند لیجیے!
مرض عشق میں مبتلا شخص ہر وقت اندیشوں اور فکروں سے بھر پور لایعنی سوچوں میں مبتلا رہتا ہے۔ یہ سلسلہ چونکہ سارا دن چلتا ہے لیکن رات میں اس کا  اثر مزید بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس وقت وہ  کچھ نہیں  کررہا ہوتا۔ اور انسان  خود ان سوچوں کو اپنے اوپر اتنا حاوی کرلیتا ہے کہ وہ پوری رات انہیں سوچوں کے ساتھ جاگتے گزار دیتا ہے۔ اس کا مطلبب ہر گز یہ نہیں کہ آپ رات میں بھی اٹھ کر کوئی کرنے کا کام ڈھونڈنا شروع کردیں۔ نہیں ہر گز نہیں ! آپ کو مکمل نیند کی ضرورت ہے اس لیے ان سوچوں کو خود پر حاوی ہونے نہ دیجیے۔ بلکہ  اپنی  سونے اور جاگنے کی روٹین متعین کیجیے۔ سونے اور جاگنے کا  ایک مقرر ٹائم رکھیے تاکہ آپ کے جسم میں موجود BIOLOGICAL CLOCK کو  آپ کی روٹین کی عادت ہوجائے۔  توجہ ہٹانے والی (DISTRACTIONS) چیزوں مثلاً ٹی وی، کمپیوٹر وغیرہ کو اپنے بیڈ روم سے ہٹا دیجیے ۔ ہاں البتہ کچھ اچھی کتابوں  اور میگزینز کو رات کے مطالعے کے لیے   رہنے دیجیے جو آپ آنکھ لگنے تک پڑھ پائیں۔ کوشش کیجیے کہ آپ کا  بیڈ روم  روشن اور ہوادار ہو۔ آپ کے بیڈ پرخوش رنگ  اور خوبصورت بیڈ کورز  ہوں جس پر آپ کا لیٹنے اور آرام کرنے   کو دل کرے۔  یاد رکھیے کہ SLEEP HYGIENE  مکمل صحت مند رہنے کے لیے بہت  اہم ہے۔

عمل کیجیے۴: کوڑا کرکٹ  باہر نکالیے!
آپ کی اپنے محبوب سے  قطع تعلقی(BREAKUP) ہوئی ہے اور  آپ کا رشتہ ختم ہوچکا ہے۔ آپ کے پاس یقیناً اس کے دیے تحائف اور دیگر  اشیاء جو اس کی یاد دلاتی ہوں،  ہوں گی ۔ ان کو واپس کردیجیے یا کوڑے کی نظر کیجیے۔ یہ فوراً اور ابھی کیجیے!  انہیں اپنی زندگی سے نکال دیجیے۔ ایک ناکام عاشق ان یادوں اور چیزوں کو سینےسے چمٹائےر کھنا مذہب عشق کا فریضہ سمجھ کر اپنے اوپر لزم کرلیتا ہے۔ وہ اکثر خیالات میں  اپنے محبوب سے یہی کہتا ہے کہ تمہارا  کچھ ساماں ، میرے پاس رکھا ہے۔ ساون کے کچھ بھیگے بھیگے دن رکھے ہیں، اور اس خط میں لپٹی ہوئی کچھ راکھ پڑی ہے۔ لیکن یہ سب کچرا ہے۔ گر آپ کے پاس بہت سا  رومانوی کوڑا کرکٹ (ROMANTIC CLUTTER) بھی موجود ہے  ،تو یقین جانیے اسے  ایک کلین سویپ (CLEAN SWEEP)کی ضرورت ہے۔ رمانوی ناول، سی ڈیز کسی دشمن  کو ڈونیٹ یا گفٹ کردیجیے۔ اگر آپ کا محبوب آپ سے کسی کام یا پڑھائی کے سلسلے  کی وجہ سے دور ہے تو    اس صفائی کے عمل کو تھوڑا  کارآمد  بنایے۔ وہ اس طرح کے وہ تمام چیزیں جو آپ کو اپنے محبوب کی یاد دلاتی ہیں انہیں ایک یادوں کے باکس میں ڈالیے ، تصاویر کو البم کی شکل دیجیے ۔ ان کی چیزوں کو سلیقے سے ایسی جگہ رکھیے جہاں  وہ آپ کو نظر نہ آئیں۔ ایسا تب تک کیجیے جب تک آپ کا  محبوب آپ سے دور ہے۔۔   مکمل طور پر قطع تعلقی کی صورت میں مندرجہ ذیل اقدامات کیجیے:
·       ان تمام تصاویر کو  ضائع کردیجیے جو آپ کو اس کی یاد دلاتی ہوں۔ وہ شخص جو آپ کی زندگی سے کب کا جا چکا ہے،
اس  کی تصاویر کو  افسردگی سے دیکھتے رہنا  غیر صحت بخش ہے ۔  ایسا کرنے سے   جو چیز چلی گئی وہ   واپس نہیں مل جائے گی۔  ان کو رکھنے اور دیکھتے رہنے سے آپ خود کو  کمزور محسوس کرتے رہیں گے۔
·       آن لائن  اور آپ کے کمپیوٹر میں موجود کچرے کو بھی صاف کیجیے۔  گزشتہ ای میلز، تصاویر،  اپ ڈیٹس اور ڈاکومنٹس   کو مٹادیجیے جو آپ کے مرض میں اضافہ کرتی ہوں۔
·       موبائل میں ایس ایم ایس ، تصاویر، وہ غزلیں ،و ہ نظمیں جو آپ کو اس کی یاد دلائیں سب نکال دیں۔

عمل کیجیے۵ : مثبت سوچیں!
ضروری نہیں کہ آپ ہر روز یہ سوچ کر اٹھیں کہ ہر چیز  پرفیکٹ اور اچھی ہے لیکن   یہ ہی وہ وقت ہے جب آپ کو چاہیے کہ اپنی زندگی کو  مثبت   انداز میں لینا شروع کریں۔  اپنی اس زندگی کو تسلیم کر لیجیے۔ تو کیا ہوا،  اگر آپ اکیلے ہیں۔ اسے منفی مت لیجیے۔ ان تمام چیزوں کو  دیکھیے جو آپ کے پاس ہیں ۔خدا کی وہ تمام   نعمتوں کا شمار کیجیے جو اس نے آپ کو بنا مانگے دے رکھی ہیں۔سب سے بڑھ کر  آپ کی آزادی،   آپ جب چاہیں؛  جیسا چاہیں  کر سکتے ہیں،اپنی مرضی سے    کھا پی سکتے ہیں، کوئی لڑائی جھگڑا نہیں،  آپ اپنے گھر اور مرضی کے مالک ہیں۔ اپنے بارے میں اچھا سوچیے کہ آپ ایک ایسے  بہترین   انسان ہیں جس نے نہ صرف انفرادی طور پر بلکہ   رشتہ نبھانے میں بھی  بھرپور محنت کی، ایک ایسے انسان ہیں جو کہ بہت  ذمہ دار  اور ایمان دار  ہے، آپ ایک ایسے انسان ہیں جو کسی پر انحصار کیے بغیر  اپنی زندگی بہت اچھی گزار سکتے ہیں۔  یہ وہ تمام  نہایت ہی اچھی باتیں ہیں ، جو آپ میں موجود ہیں۔
عمل کیجیے۶ : تخلیقی  اور مفید کام کیجیے!
مرضِ  عشق انسان کو بے کار بنا دیتا ہے۔ اور جہاں بےکاری ڈیرے ڈالتی ہے ، تو وہاں سے تخلیق کاری رخصت ہو جاتی ہے۔ غور کیجیے کہ آپ کی زندگی میں  وہ کون سے چیزیں اور کام   ہیں جنہیں  آپ کی توجہ کی ضرورت ہے لیکن  آپ اپنے روگ میں اس حد تک  مدہوش ہیں کہ آپ ان کو  وقت ہی   نہیں دے پارہے۔ ان تمام  کاموں کی ایک  فہرست بنایے جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کو مکمل کرنے کی باقاعدہ  پلاننگ کیجیے ، اپنی  منزل و مقصود  متعین کیجیے کہ یہ کام آپ کیسے اور کب تک  کریں گے۔ بے شک تھوڑے سےشروع کیجیے، لیکن شروعات کیجیے۔
روزانہ کی بنیاد پر اس فہرست کو دیکھیے۔ جب آپ کی بنائی لسٹ میں سے کوئی چھوٹا سا کام بھی آپ  مکمل کرلیں  تو اپنے آپ کو شاباشی دیجیے۔ جیسے ہم بچوں کو کوئی اچھا کام کرنے پر انعام  دیتے ہیں بالکل ویسے ہی اپنے آپ کو بھی اپنی  کامیابی پر انعام سے نوازیے۔ یہ انعامات چھوٹے  بھی ہوسکتے ہیں؛ جیسے کسی اچھی کتاب کی صورت،  پارک میں واک ، یا کوئی  چاکلیٹ اور بڑے بھی جیسے کسی اچھے ہوٹل میں آپ کا  پسندیدہ کھانا  یا کوئی مووی دیکھ لینا۔لہذا اپنے آپ کو  ٹریٹس دیجیے۔

عمل کیجیے ۷: اپنے ایمان کو مضبوط کیجے اور خدا پر بھروسہ رکھیے!
خدا کی محبت   اور ایمان کو  اپنی  طاقت بنایے۔  او ر اس طاقت کو   کسی فیض کی طرح اپنے آپ کو بہتر کرنے اور مرضِ عشق  کے بوجھ سے نجات کے لیے استعمال کیجیے۔    اس کے لیے مراقبہ کیجیے، نماز و دعا سے  اپنے آپ کو پرسکون رکھنے کی کوشش کیجیے۔  ایک دفعہ  دلی سکون اور امن  حاصل ہوگیا تو    آپ    اپنے جذبات کو بھی  سکون دے سکیں گے اور اس قابل ہوجائیں گے کہ اپنی حالت اور کیفیت  کے فوائد و نقصانات کو جائز ہ لے سکیں ۔  یہ وہ امن ہوگا جو آپ کو شکر کی طرف لے جائے گا۔  اور آپ  کو اس قابل کردے گا کہ آپ اپنے مسائل   کا حل خود تلاش کرسکیں ۔

عمل کیجیے۸: باہر نکلیے اور دوسرے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریے!
اپنے ان دوستوں سے ملیے، جن سے ملے آپ کو کافی عرصہ گزر چکا ہے۔ ان کے لیے وقت نکالیے۔ ایسے لوگوں کو تلاش کیجیے جو کہ آپ کے آؤٹنگ کے پارٹنرز بن سکیں۔ ان کو   کھیل،  جم، مشاغل،  لائبریری،  ورک شاپس، شاپنگ وغیرہ میں اپنا ساتھی بنایے۔ اس طرح سے آپ کو لوگوں میں گھلنے ملنے بلکہ نئے لوگوں سے ملنے کے بھی مواقع فراہم ہوں گے۔ آپ کے اکیلے پن اور تنہائی کا  تدراک اسی میں پوشیدہ ہے۔  لوگوں میں گھلے ملے رہنے کی خواہش   ہماری فطرت میں  شامل ہے۔ لہذا اگر آپ  کی  LOVESICKNESS اس وجہ سے زیادہ بڑھ جاتی  کہ آپ اکیلے رہ گئے ہیں  ، تو باہر نکلیے  اور لوگوں سے  ملیں۔   اس کے لیے یہ اقدامات کیجیے:
·       اپنی فیملی سے  ملیے ، اگر آپ فیملی کے ساتھ ہی رہتے ہیں تو ان کے ساتھ زیادہ وقت گزاریے۔  ان کے ساتھ باہر آؤٹنگ، مووی یا  شاپنگ  پلان کیجیے۔
·       کوئی اور قریبی تعلق بنانے سے  فی الحال گریز کیجیے۔ کچھ وقت اپنے ساتھ گزاریے۔آپ جو ہیں جیسے ہیں،  کچھ وقت ویسے ہی رہیے۔   رشتہ بنانے کی خواہش فطری ہے لیکن اس چیز کو اپنے اوپر سوار مت کیجیے۔   چیزوں  کو اپنے وقت پر خود ہونے دیجیے۔ اللہ نے آپ کا ساتھی بنایا ہوگا تو وہ آپ  کو مل جائے۔ جلد بازی مت  کیجیے۔ اکثر اوقات انتظار  بہت کارآمد ہوتا ہے۔ اس معاملے میں جلد بازی ادھورے رشتوں کو جنم دیتی ہے،  جسے آپ ابھی  تجربہ  بھی کرچکےہیں۔ اس لیے اپنے تجربات سے سیکھیے۔

عمل کیجیے۹: لکھیے!
بہت سے لوگ اپنے دل کو لکھنے سے بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔ آپ بھی ایک ڈائری بنایے اور اس میں اپنے احساسات، خوف، پریشانی، دکھ، دلی کیفیت  اور  جو  مستقبل آپ چاہتے ہیں ان سب  کو لکھنا شروع کردیں۔  یقین جانیے ایسا کرنے سےآپ کی ذات کے    وہ تمام بکھرے ٹکڑے جو اب تک آپ کی نظروں سے اوجھل تھے، اپنی جگہ آنا شروع ہوجائیں گے۔  آپ اس قابل ہوجائیں گے کہ اپنے آپ کو بہترطور پر سمجھ سکیں اور  بے معنی اور لایعنی چیزوں اوخواہشات  کو اپنی زندگی سے نکال سکیں۔

دیگر تجاویز
·       مزاحیہ  کارٹونز اور کامیڈی سیریلز دیکھنے سے آپ  کو ہنسنے کے مواقع   میسر آتے ہیں ۔ یہ  آپ کو وقتی طور پر ہی سہی لیکن  سب کچھ بھلا دیتے ہیں۔  اس لیے کچھ اچھے کامیڈی سیریلز اور پروگرامز کے لیے وقت نکالیے۔
·       یہ تمام جذبات اور احساسات ایک دم سے ختم نہیں ہوں گے۔ آپ  عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں، اس طرح کے  جذبات کو ختم ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے۔   اس لیے جلد بازی میں کوئی غلط قدم مت اٹھایے۔ کچھ پل سوچیے اور اس بات کا یقین رکھیے  کہ  اللہ آپ کے ساتھ ہے ۔ وہی آپ کو اس مشکل سے نکالے گا۔
·       اپنے آپ کو ریلیکس رکھیے۔ اس کے لیے مساج سب سے بہترین چیز ہے۔ اس سے  آپ کا جسم اور اعصاب  آرام محسوس کریں گے   نتیجتاً  دماغی طور پر  آپ  کھل کر سوچنے کے   کے قابل ہو جائیں گے۔
·       اس شخص کے  متعلق  وہ بری عادتیں اور باتیں  سوچیے جو آپ کو پسند نہیں تھیں۔  یہ  طریقہ کار بھی علاج میں  کافی مددگار ثابت ہوگا۔
انتباہ!WARNING
·       ان سب کے  باوجود اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ یہ سب  برداشت  نہیں کر پا رہے ، یا آپ مزید جینا نہیں چاہتے  تو فوراً   کسی میڈیکل  ہیلتھ پروفیشل یا  ڈاکٹر کی مدد لیجیے۔  ضروری نہیں  کہ ہر کوئی  خود سے اس مرض سے نکل آئے ، کبھی کبھی ہمیں بیرونی مدد کی  ضرورت بھی   پڑتی ہے   جو ہمارا تھام کر ہمیں اس  دکھی کیفیت اور حالت سے باہر نکال لے۔ کسی سے اپنا دکھ شئیر کر لینے اور مدد طلب کرنےمیں  قطعاً کوئ عار نہیں ۔  اس کے لیے کسی ایسے شخص کو تلاش کیجیے جو کہ آپ  کے ساتھ مخلص ہو ، آپ  کا ہمدرد  ہو اور   جو آپ کو  دل و جان سے سنے  اور سمجھے۔  
·       اس مرض میں مبتلا شخص کو   لانگ ٹرم میں  اپنے صحت سے متعلق کافی  برے نتائج بھگتنے  پڑ سکتے ہیں۔ ریسرچ سے  یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ  مرض عشق میں مبتلا شخص جو کہ  رشتوں کے متعلق کافی  عدم تحفظ کا شکار ہوجاتے ہیں ، ان  میں دل کی بیماریوں  کی شرح بہت بڑھ جاتی ہے۔[i]
آپ مزید اپنی مدد کیسے کرسکتے ہیں؟
آپ کا  اصل مقصد اپنے ذہن کو موجودہ حالت سے ہٹا نا ہے۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے :
ü    نئے مشاغل
ü    نیا مقصود زندگی
ü    نئے دوست
ü    کوئی اچھا  اور زندگی سے بھرپور گیت جو آپ کو  اچھا محسوس کرائے نہ کہ کسی کی یاد ددلائے۔
ü    عادات میں تبدیلی۔

تلخیص و ترجمہ: مدیحہ فاطمہ 




[i] http://www.dailymail.co.uk/health/article-1296437/Why-love-sick-actually-bad-heart.html
مکمل تحریر >>

My Blog List